i بین اقوامی

مکہ مکرمہ،موسلادھار بارش کے بعدہنگامی حالت کانفاذ، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحقتازترین

November 25, 2022

مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی تیز بارش سے سڑکوں پر سیلابی صورت حال ہے،بارش کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، پانی مارکیٹوں میں بھی داخل ہوگیا، سعودی حکام کی جانب سے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی اپیل کی گئی ہے،مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے باعث ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے متعدد انڈر پاس احتیاطی تدابیرکے طور پر بند کر دییگئے ہیں، مکہ مکرمہ کی ضلعی حکومت کے مطابق بارش سے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،دوسری جانب جدہ میں بارش کے باعث فضائی سفر بھی متاثر ہوا ہے اور بعض پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث متعدد پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں،جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ائیرپورٹ نے کہا ہے کہ مسافر ائیرپورٹ آنے سے قبل ائیرلائن انتظامیہ سے رابطہ کرلیں، وزارت حج و عمرہ نے بھی زائرین سیکہا ہیکہ وہ ائیرپورٹ جانے سے قبل اپنی پرواز کی صورتحال کے بارے میں ائیر لائنز سے رابطہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی