سعودی عرب کو ان دنوں شدید بارشوں کے باعث شدید سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ مکہ مکرمہ بشمول جامع مسجد سیلاب سے بری طرح متاثر ہیں، سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے اور رہائشیوں اور زائرین کے لیے روزمرہ کی زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث کئی شہروں میں سیلاب آ گیا ہے۔ سڑکیں پانی سے بھر چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سیلاب سے سب زیادہ سے شہرِ مکہ متاثر ہوا ہے، جہاں اچانک سیلاب نے روزمرہ کی زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے اور سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسلا دھار بارش کا پانی کعبہ کے اطراف میں بھر گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی