میانمار میں آنے والے خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔میانمار فوج کے ترجمان کے مطابق میانمار میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہزار 85 ہوگئی ہے۔زلزلے سے 4 ہزار 715 افراد زخمی ہوئے اور 341 لاپتہ ہیں۔دوسری جانب متاثرہ اور تباہ حال علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کا علاج اب بھی جاری ہے۔میانمار میں 6 دن قبل 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی