i بین اقوامی

میں صدر ہوتا تو حماس یا حزب اللہ اسرائیل پر حملہ ہی نہ کرتے،ڈونلڈ ٹرمپتازترین

October 09, 2024

ری پبلکن صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر ہوتے تو حماس یا حزب اللہ اسرائیل پر حملہ ہی نہ کرتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو حماس یا حزب اللہ اسرائیل پر حملہ ہی نہ کرتے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کیخلاف جہاد نہیں ہونے دوں گا۔ دوسری جانب امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن جب تک حقیقت میں کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا یہ بے معنی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی