افغانستان میں 2007میں ایک رہائشی عمارت پر ڈچ فورسز کی بمباری غیر قانونی قرار دے دی گئی،تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز نے 2007میں افغان وادی چورا کی لڑائی کے دوران ایک رہائشی کمپلیکس پر غلط بمباری کی، ہیگ کی عدالت نے بدھ کو اس کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے بمباری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نیدرلینڈز کی حکومت کو متاثرین کو معاضہ دینے کا حکم دے دیا ہے۔ 2007میں افغان صوبے اروزگان میں فضائی حملے میں 20افغان شہری مارے گئے تھے،ڈچ ریاست نے دلیل دی کہ بمباری جائز تھی کیوں کہ طالبان نے چار دیواری والے رہائشی کمپلیکس کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا تھا، تاہم ڈچ عدالت کے مطابق مسلح افواج کو معلوم تھا کہ عام شہری گھروں میں رہتے ہیں،عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ وزارت دفاع ثبوتوں کے ساتھ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی کہ طالبان کمپلیکس کو استعمال کر رہے تھے، ریاست نے جو رپورٹیں پیش کی ہیں، ان سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے کہا کہ رپورٹس بمباری سے چند گھنٹے قبل کی نوشتہ جات پر مشتمل ہیں،عدالت نے کہا رہائشی کمپلیکس پر بمباری بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے حدود کے قانون پر ریاست کی اپیل بھی مسترد کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی