i بین اقوامی

مغربی ممالک کے ردعمل سے بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی جاری رہے گی، پیسکوفتازترین

March 28, 2023

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ مغربی ممالک کے ردعمل سے بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے ان کے منصوبوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،دارالحکومت ماسکو میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے اس پر منفی ردعمل کا اظہار کیا، یہ ردِ عمل یقینا یہ ردعمل روس کے منصوبوں کو متاثر نہیں کر سکتا، پیسکوف نے کہاکہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اہم انفراسٹرکچر کی تخریب کاری اور دہشت گردی کے اس بڑے عمل کے پیچھے کچھ ریاستیں اور نجی خدمات ہیں،پیسکوف نے کہا کہ مغربی ممالک اس مسئلے کر ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی