i بین اقوامی

ماہرین تعلیم سائنسی شعوربہتر بنانے میں سائنسی و تکنیکی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کریں،صدر شیتازترین

July 21, 2023

چین کے صدر شی جن پھنگ نے ماہرین تعلیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین میں سائنسی شعور بہتر بنانے اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے لئے سائنسی اور تکنیکی کارکنوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے "سائنس اورچین" لیکچر دورے میں حصہ لینے والے ماہرین تعلیم کو ایک خط لکھا تھا۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ کئی برس سے ماہرین تعلیم نے "سائنس اور چین" میں فعال طریقے سے حصہ لیا ، وسیع پیمانے پر سائنسی علم اور جذبے کو فروغ دیکر سائنس کی مقبولیت بڑھانے میں اچھا کردار ادا کیا۔ صدر شی نے کہا کہ جدید ترقی کے حصول میں سائنس کو مقبول بنانا ایک اہم اور بنیادی کام ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ماہرین تعلیم سائنس کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے کی شاندار روایت کو آگے بڑھائیں گے، سائنس کو مقبول بنانے کے لئے سائنسی اور تکنیکی کارکنوں سے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے اور انہیں اس میں شمولیت کی ترغیب دیں گے ۔ نوجوانوں میں سائنس بارے دلچسپی پیدا کریں گے ۔ اعلی معیار، بھرپورمواد اور مقبول طریقوں سے علم حاصل کریں گے ۔ سب میں سائنس کی خواندگی کو فروغ دیں گے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں اعلی سطح کی خود انحصاری، خود کو بہتر بنانے اور چینی جدیدیت کے فروغ میں نئی شراکت داری کریں گے۔ سائنس اور چین ماہرین تعلیم لیکچر دوروں کا آغاز دسمبر 2002 سے ہوا تھا ملک بھر میں اب تک اس کی 2 ہزار سے زائد سائنسی مقبولیت کی سرگرمیاں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی