اسرائیلی وزیر دفاع بوآو گیلنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس بڑی صلاحیتیں موجود ہیں،ایران اور حزب اللہ کو اپنے حساب کتاب پر نظر ثانی کرنی چاہیے، تل ہاشومر فوجی اڈے کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور حزب اللہ کو توقع رکھنی چاہیے کہ ہم ایسا جواب دیں گے جیسا ہم نے ماضی میں نہیں دیا تھا۔گیلنٹ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ ہنیہ کے قتل کا ردعمل جائز ہے اور یہ فیصلہ کن ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی