i بین اقوامی

ہمارے ساتھ تنازعے میں نہ پڑو، ایرانی صدر کا اسرائیل کو پیغامتازترین

October 02, 2024

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ تنازعے میں نہ پڑو،ایوان صدر سے جاری ایک بیان میں مسعود پیزشکیان نے واضح کیا کہ حالیہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا ردعمل ہے،غیر ملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ تہران نے صیہونی قابض ریاست کی جارحیت کا سخت جواب دیا ہے، ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا،مسعود پیزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کا یہ اقدام قومی مفادات اور شہریوں کے دفاع کے لیے تھا، انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو یاد رکھو جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایرانی جنگجو نہیں ہے لیکن وہ کسی بھی خطرے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہے، یہ ہماری طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے۔ ایران کے ساتھ تنازعہ میں نہ پڑیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی