امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہم ایک جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک فریقین میز پر نہ آئیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہاکہ جمعہ سے یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، امریکی کوششوں کا واحد مقصد تنازع کا خاتمہ ہے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔دریں اثنا مشیر امریکی قومی سلامتی مائیکل والٹزنے کہا کہ امریکا کو یوکرین میں ایسے لیڈرکی ضرورت ہے جو جنگ ختم کرا سکے، زیلنسکی کو واضح کرنا ہوگا وہ امن کیلئے تیارہیں یا نہیں، ہمیں لگتا ہے زیلنسکی وائٹ ہاس نیک نیتی سے بات کرنے آئے تھے، یوکرین جنگ کو ضمانتوں کی بنیاد پر ختم کرانا چاہتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی