i بین اقوامی

لیبیا،تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 57افراد ہلاکتازترین

April 26, 2023

لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن سے بھری دو کشتیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 2 پاکستانیوں سمیت 57افراد ہلاک ہو گئے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتیوں میں سوار افراد یورپ جانے کے خواہشمند تھے جن کا تعلق پاکستان، شام ، تیونس اور مصر سے تھا،عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ڈوبنے والی ایک کشتی میں کم از کم 80افراد سوار تھے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مزید لاشیں برآمد ہو سکتی ہیں،انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 441تارکین وطن یورپ جانے کی کوشش میں بحیرہ روم عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جان گنوا چکے ہیں،یاد رہے کہ اٹلی نے گزشتہ 3 دنوں میں وسطی بحیرہ روم میں تقریبا 1600تارکین وطن کو لے جانے والی 47کشتیوں کو بچایا اور انہیں لامپیڈوسا جزیرے پر ساحل پر پہنچایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی