i بین اقوامی

لیبیا نے مصر کی جانب سے سمندری حدود کے تعین کو یکطرفہ قرار دے دیاتازترین

December 19, 2022

لیبیا نے مصر کے دونوں ممالک کی سمندری حدود کا تعین کرنے سے متعلق کیے گئے فیصلے کو "یکطرفہ" قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا ہے،لیبیائی دفتر خارجہ نے سماجی رابطوں کے پیج پر مصر کی جانب سے 11دسمبر کو مغربی سمندری حدود کا تعین کرنے پر مبنی صدارتی قرار داد کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ مصر کا فیصلہ لیبیا کے علاقائی پانیوں اور براعظمی شیلف کی خلاف ورزی کرتا ہے، "مصر کی طرف سے متعین کردہ سرحدیں یکطرفہ طور پر قرار دیے جانے کی بنا پر بین الاقوامی قانون کے مطابق غیر منصفانہ ہیں۔"اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے معاہدے اور بین الاقوامی قانونی اصولوں کی رو سے " دو ہمسایہ ممالک کے درمیان سمندری حدود کا تعین دونوں طرفین کے مفادات کو ضمانت میں لینے اور مساوات کے اصولوں پر مذاکرات کرتے ہوئے کیا جاتا ہے،اعلامیہ کے مطابق لیبیا نے بین الاقوامی قانون کے دائرے میں مصر کے مذکورہ فیصلے کو "یکسر مسترد" کر تے ہوئے مصری حکومت سے سمندری سرحدوں کے تعین کے لیے لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی