جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا نے مشرقی وسطی کی صورتحال کے پیش نظر عمان،بیروت،اربیل،تہران اور تل ابیب کیلیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں،لفتھانسا کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ان پروازوں کی معطلی کا فیصلہ 26اگست تک برقرار رہے گا البتہ مسافروں کو بلا اجرت ریزرویشن میں تبدیلی یا منسوخی کا حق حاصل ہوگا،اس سے پیشتر بھِی لفتھانسا نے 21اگست تک عمان،بیروت،اربیل،تہران اور تل ابیب کیلیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی تھیں،لفتھانسا گروپ میں یورو ونگز،سوئس،آسٹریئن ایئر لائنز اور برسلز ایئر لائنز جیسی فضائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی