i بین اقوامی

لبنان پر اسرائیلی حملے انتہائی تشویشناک ہیں،روستازترین

September 25, 2024

روس صدارتی محل کریملین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے بعد مشرق وسطی میں پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی خطرناک اور باعث تشویش ہے، یوکرین میں مقاصد حاصل کرنے کے بعد روس فوجی آپریشن ختم کر دے گا،پیسکوف نے کہا کہ اس وقت مشرق وسطی میں کسی بھی حل کے امکان کے بارے میں بات کرنا مشکل ہے اور حل بھی صرف ایک ملک کے اختیار میں ہے،پیسکوف نے کہا کہ امن کا راستہ صرف ایک ملک کے اختیار میں ہے اور اب تک اس راستے پر کوئی بھی ایسی کامیابی حاصل نہیں ہوئی جس کا ذکر نہیں کیا جا سکے۔ فی الحال تو ہم کسی امکان کا بھی تعین نہیں کر سکتے اور یہ چیز صورتحال کو مزید خطرناک بنا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ تنازعے کے پھیلنے سے خطے میں مکمل عدم استحکام پیدا ہو جائے گا اور یقینا یہ ہمارے لیے انتہائی تشویشناک صورتحال ہے، پیسکوف نے یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں کہا کہ ہر جنگ کسی نہ کسی طرح امن کے ساتھ ختم ہوتی ہے۔ ہمارے پاس اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ جب یہ مقاصد کسی نہ کسی طرح حاصل ہو جائیں گے تو خصوصی فوجی آپریشن بھی مکمل ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی