لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ملک کے مشرق میں بعلبک کے علاقے میں شہری دفاع کے ایک مرکز پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنانی حکام کا بتانا ہے کہ جمعرات کے روز ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40 سے زیادہ رہی۔دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللہ نے جاری بیان میں دعوی کیا ہے کہ اس نے تل ابیب میں اسرائیلی فوج کی انٹیلی جنس کے زیر انتظام تل حائیم اڈے کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال 23 ستمبر سے اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے ہونے والے حملوں میں شدت آ گئی ہے، اس دوران میں جنوبی لبنان، البقاع، مشرقی لبنان، دار الحکومت بیروت اور کے جنوبی مضافات اور جبلِ لبنان اور اس کے شمال میں مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔یکم اکتوبر سے اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا ، لبنان میں اسرائیلی حملوں نے شہریوں کے گھروں، شہری تنصیبات، طبی مراکز اور سڑکوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، نشانہ بننے والے علاقوں سے 12 لاکھ سے زیادہ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی