لبنان میں ہونے والے پیجر ڈیوائسز کے دھماکوں میں ایرانی سفیر مجتبی امانی بھی زخمی ہوگئے،ایرانی میڈیا کی جانب سے بیروت میں ایرانی سفیر مجتبی امانی بھی زخمی ہوئے ،ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبی امانی معمولی زخمی ہیں، انہیں طبی امداد کے لیے بیروت کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ایرانی سفارت خانے کے مزید 2اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں،ایرانی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان اور شام میں بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں پیجر دھماکے سے پھٹ گئے اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے،ایران کی جانب سے فوری طور کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی