i بین اقوامی

لائوس میں دھماکے سے 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاکتازترین

February 15, 2025

جنوب مشرقی ایشیا کے ملک لائوس میں دھماکے سے 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساںادارے نے لاوس نیشنل ریڈیو کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا لاس کے صوبے اودا مسائے میں ایک دکان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں 3 چینی شہری شامل ہیں، دھماکے کی وجوہات کی جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ جس دکان میں دھماکا ہوا وہ چینی باشندے چلاتے تھے، تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی