i بین اقوامی

قزاقستان، جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کا فیصلہ عوامی ریفرنڈم سے کیا جائے گاتازترین

September 02, 2024

قزاقستان کے صدر قاسم جومرت توکایف نے کہا ہے کہ ملک میں جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کے فیصلے پر عوامی رائے کے حصول کے لئے 6اکتوبر کو ملک بھر میں ریفرینڈم کروایا جائے گا،توکایف نے قزاقستان پارلیمنٹ کے نئے آئینی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے توانائی بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محفوظ اور ماحول دوست وسائلِ توانائی کی ضرورت ہے، اس وجہ سے ملک میں جوہری توانائی کے فروغ کو اہمیت دی جانی چاہیے، قزاقستان اقتصادیات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ضروریات کو صرف جوہری پاور پلانٹوں سے ہی پورا کیا جا سکتا ہے،توکایف نے کہا ہے کہ اس وقت 30ترقی پذیر یا ترقی یافتہ ممالک میں 200کے قریب جوہری پاور پلانٹ کام کر رہے ہیں، ہمیں بھی اپنے طویل المدت قومی مفادات اور ملکی توانائی کی ضروریات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ حالیہ ایک سال سے ملک میں جوہری پاور پلانٹوں کی تعمیر کے موضوع پر فعال شکل میں بحث کی جا رہی ہے لیکن ملک کے لئے اہمیت کا حامل ہر قدم عوامی تعاون سے ہی اٹھایا جا سکتا ہے۔ قزاقستان کے صدر نے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے 6اکتوبر کو ملک بھر میں ریفرینڈم کرانے کا اعلان کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی