قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے امریکی صدر جو بائیڈ ن کیساتھ ٹیلی فون پر غزہ کے تنازعے کے خاتمے کیلئے مشترکہ ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ امیر کے خود مختار ادارے اور انتظامی دفتر امیری دیوان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے غزہ کی موجودہ صورتحال کیساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات پر بھی بات چیت کی ۔ وائٹ ہاس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق بائیڈن نے مذاکرات کو آسان بنانے میں شیخ تمیم کی پرعزم قیادت پر ان کا شکریہ ادا کیا جو اب حتمی مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ دونوں رہنماوں نے اس عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی فوری ضرورت پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماں اور ان کی ٹیموں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی