چین کے 8 پولیس افسران کروشیائی پولیس کے ساتھ کروشیا کے 4 بڑے سیاحتی شہروں میں ایک ماہ تک گشت کریں گے جس کا مقصد سیاحوں بالخصوص چینی سیاحوں کی بہتر خدمت کرنا ہے۔ کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں چینی سفارت خانے میں پولیس گشت کے مشترکہ منصوبے کا آغاز کیا گیا اور یہ 2018 کے بعد سے اس نوعیت کا چوتھا منصوبہ ہے۔ رواں سیاحتی سیزن میں چین ۔ کروشیا مشترکہ پولیس گشت کروشیا کے اہم سیاحتی مقامات پر کیا جائے گا جس میں زغرب، زدار، پلٹوس لیکس نیشنل پارک اور ڈبروونک شامل ہیں۔ تقریب میں کروشیا میں چین کے سفیر چھی چھیان جن، کروشیا کی وزارت داخلہ کی ریاستی سیکرٹری ایرینا ووکسانووچ، کروشیائی وزارت داخلہ میں بین الاقوامی پولیس تعاون ڈویژن کی سربراہ زوریکا لوسک اور چینی پولیس کے 8 افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چھی نے کہا کہ مشترکہ منصوبے نے کروشیا میں چینی سیاحوں کا تجربہ مئوثر طریقے سے بہتر بنایا اور چین۔ کروشیا سیاحتی تعاون میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا ہے۔ چھی نے کہا کہ پولیس گشت کے مشترکہ منصوبے سے آنے والا باہمی اعتماد اور تعاون قابل قدر ہے۔ چین، کروشیا سمیت یورپی ممالک کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے اور مشترکہ پولیس گشت چین۔ کروشیا دوستی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کروشیا کے ساتھ اپنی روایتی دوستی مستحکم کرنے، تعاون کے مزید امکانات اور چین ۔ کروشیا تعاون کی جامع شراکت داری میں مستحکم اور طویل مدتی ترقی آگے بڑھانے کو تیار ہیں۔ لاسک نے دونوں فریقوں کے درمیان اچھے تعاون کو سراہا کیونکہ مشترکہ پولیس گشت نے کروشیا کو "محفوظ سیاحتی مقام" بنانے میں کردارادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 8 چینی پولیس افسران نے شمولیت اختیار کی ہے جس کیبعد اب مجموعی طور پر 30 چینی پولیس افسران اس منصوبے کا حصہ بن چکے ہیں جس سے منصوبے کی کامیابی کی تصدیق ہوتی ہے۔ کروشیا میں کام کرنے والے 8 چینی پولیس اہلکاروں میں سے ایک شو جیان جن نے کہا کہ وہ کروشیا میں چینی سیاحوں اور سمندر پار چینی شہر یوں کے تحفظ میں مدد کے لئے کروشیائی ساتھیوں کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی