جرمن وزیر خارجہ انالینا بیربوک نے کہا ہے کہ کرد عوام کیلئے تحفظ شام کے محفوظ مستقبل کیلئے بہت اہم ہے۔انقرہ میں ترک ہم منصب حکان فدان سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ کردوں کیلئے سلامتی شام کے آزاد اور محفوظ مستقبل کیلئے ضروری ہے۔صحافیوں سے گفتگو کے دوران جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں کرد فورسز کے ساتھ کسی بھی کشیدگی کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے شمالی شام میں ترک فوج اور انقرہ کے حمایت یافتہ جنگجوں کی شامی دفاعی فورسز کے ساتھ لڑائی میں تازہ تشدد پر تشویش کا اظہار کیا۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ہزاروں کرد شام میں منبج اور دیگر مقامات سے فرار ہو رہے ہیں یا تازہ تشدد کے خوف میں مبتلا ہیں، ہماری مشترکہ سلامتی کے مفادات کردوں کے ساتھ کشیدگی کے سبب خطرے میں نہیں پڑنے چاہئیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی