جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں دیہی باشندوں نے 66فوجیوں کو رہا کر دیا ہے جنہیں وہ مبینہ طور پر ایک گوریلا گروپ کے کہنے پر ہفتے کے آخر سے یرغمال بنائے ہوئے تھے، عالمی میڈیا کے مطابق فوجیوں کو ہفتے کے روز تقریبا 40دیگر افراد کے ساتھ لے جایا گیا تھا جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،قصبے سان ہوزے ڈیل گوویئر کے میئر ولی روڈریگیز نے کاراکول ریڈیو کو بتایا کہ 66فوجیوں کو ،کو لمبیا کے دیہی علاقوں میں تقریبا 650رہائشیوں کے پاس رکھا گیا تھا،بعد ازاں پیر کو وزارت دفاع نے ایکس پر اعلان کیا کہ فوجیوں کو 72گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد آزاد کر دیا گیا ہے، وزیر دفاع ایوان ویلاسکیز نے اس واقعہ میں جارج سوریز بریکینو باغی گروپ کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ، یہ گروپ حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کر رہا ہے اور اس نے گزشتہ سال اکتوبر میں دو طرفہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ وزیر دفاع نے ہفتے کے آخر میں خبردار کیا کہ یرغمال بنانے سے جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی