سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی حکم جاری کیا ہے جس میں شاہ سلمان نان پرافٹ فائونڈیشن کے قانون کی منظوری دی ہے،سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ لوگوں پر سرمایہ کاری کرنا اور ان کی ثقافت کو فروغ دینا اور ان کی شناخت پر فخر کرنا ایک مستقل نقطہ نظر ہے جسے ہم ہمیشہ جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم انسانی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور معاشروں کی خوشحالی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم غیر منافع بخش کنگ سلمان فائونڈیشن شروع کر رہے ہیں، یہ فائونڈیشن فرد اور معاشرے کے لئے دیرپا اثر ڈالے گی،سعودی عرب نے شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز کو وزیر کے عہدے کے ساتھ خادم حرمین شریفین کا مشیر اور غیر منافع بخش شاہ سلمان فائونڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا چیئرمین بھی مقرر کر دیا،سعودی بادشاہ نے اس سے قبل ایک شاہی حکم جاری کیا تھا جس میں شہزادہ سلطان بن سلمان کو غیر منافع بخش کنگ سلمان فائونڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، یہ فائونڈیشن دہائیوں سے جاری خادم حرمین شریفین کے فلاحی اور انسانی کاموں کی توسیع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی