کیپیٹل میں ہونے والے فسادات کی تحقیقات کرنے والی امریکی ایوان نمائندگان کی منتخب کمیٹی اگلے ہفتے اپنی حتمی رپورٹ جاری کرے گی۔پینل کے سربراہ اور امریکی کانگریس مین بینی تھامسن نے کہا کہ پینل 19 دسمبر کو رپورٹ کی منظوری دے گا جسے 2 دن بعد عوام کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔قبل ازیں مسی سیپی سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ تھامسن نے کہا تھا کہ وہ امریکی محکمہ انصاف کے لئے مجر ما نہ حوا لہ جا ت کر یں گے۔یہ محکمہ انصاف پر ہے کہ وہ اس بات کا تعین کرے کہ آیا وہ کمیٹی کی سفارشات کے تحت کسی بھی قسم قانونی چارہ جوئی کرتا ہے یا نہیں ۔پینل 7 ڈیموکریٹس اور 2 ریپبلیکنز پر مشتمل ہے ۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار پینل اور اس کے ارکان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ٹرمپ کے حامیوں نے 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل پر حملہ کیا تھا اور 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی توثیق کے لئے کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں خلل ڈالا تھا۔تقریبا 140 پولیس افسران پرحملہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس میں 5 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔محکمہ انصاف کے مطابق کیپیٹل کی خلاف ورزی بارے الزام میں تقریبا تمام 50 ریاستوں میں 900 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی