کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،حکومت نے جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے مکینوں کے انخلا اور بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے شہر میں ایک ہفتے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیاہے،اطلاعات کے مطابق آگ رہائشی علاقوں تک پھیل گئی اور شہر بھر میں آسمان پر دھوئیں کے باعث سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے، ہیلی فیکس میونسپلٹی نے رہائشیوں پر کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے اور موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک گھر میں ہی مقیم رہنے پر زور دیا ہے ،ویسٹ ووڈ ہلز میںآگ لگنے کی وجہ سے 10گھر جل کر خاکستر ہوگئے ہیں، کینیڈا کے مغربی صوبے البرٹا میں 5مئی کو جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا جبکہ ہزاروں ہیکٹر اراضی راکھ میں تبدیل ہو گئی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی