کیمرون کے شمال کے علاقے میں ہاتھیوں کے ایک ریوڑ نے آبادی میں داخل ہو کر تباہی مچانا شروع کردی، ہاتھیوں کا بپھرا ریوڑ نے دارالحکومت کے اطراف میں ملحقہ دیہات میںگھس گیا اور پائوںتلے روند کر کم از کم دو افراد کو کچل دیا، وائلڈ لائف حکام نے کہا کہ ہاتھیوں کے ریوڑ کو قابو کرنے کی کوششیں جاری ہیں ،انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے کہا کہ کیمرون میں ایک اندازے کے مطابق 6ہزار 830ہاتھی ہیں، ہاتھیوں کو بچانے کی کوششوں کے باعث گزشتہ برسوں میں ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن کھیتوں اور دیہاتوں کے قیام کے باعث ہاتھیوں کے مسکن کم ہوگئے، اسی بنا پر یہ ہاتھی کبھی کبھی فصلوں کو نقصان پہنچانے، گھروں کو مسمار کرتے اور کبھی انسانوں پر بھی حملہ کردیتے ہیں،محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے عہدیدار جان نیمگ نے بتایا کہ اس ہفتے چار ہاتھیوں نے شمال مشرق کے دارالحکومت مارووا شہر پر دھاوا بولا تھا، اس سے پہلے ہاتھی قریبی گائوں میں ایک بچے پر چڑھ دوڑے تھے،ہاتھی علاقے کی خشک نوعیت کی وجہ سے پانی کی تلاش میں ادھر ادھر جا رہے ہیں، ہاتھیوں کا ایک ریوڑ پہلی مرتبہ چاڈ کی سرحد کے قریب دیکھا گیا تھا،سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ اپنے موبائل فون سے ویڈیو بنا رہے ہیں جب ہاتھیوں کا ریوڑ سڑکوں پر گھوم رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی