کیمرون میں عمارت گرنے سے 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک کیمرون کے اقتصادی مرکز اور سب سے بڑے شہر دولا میں ایک چار منزلہ عمارت گر گئی اور ایک چھوٹی عمارت بھی اس کے ملبے کی زد میں آ گئی۔ عمارت کے ملبے تک دب کر تین سالہ بچی سمیت 16 افراد جان سے چلے گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ ملبے کو ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ دولا شہر میں گزشتہ ماہ ہی 500 کے قریب عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی