امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے کیبازون کی فضاوں میں پرواز کے دوران 2ہیلی کاپٹروں کے تصادم میں 3افراد ہلاک ہوگئے،امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹرز ریسکیو ادارے کی ملکیت تھے اور آگ بجھانے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ حادثے کے وقت بھی دونوں ہیلی کاپٹرز جنوبی کیلیفورنیا کے کیبازون میں آگ بجھانے کی کوشش رہے تھے،اس دوران دونوں ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے جس میں سے ایک میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور زمین بوس ہوگیا جب کہ اس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب ہوگیا،ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ کے ساتھ فائر فائٹنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈویژن چیف، اور ایک کیپٹن شامل ہیں۔ زمین بوس ہونے والے ہیلی کاپٹر سے آگ چار ایکڑ پر محیط قریبی گھاس اور پودوں تک پھیل گئی،خیال رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹرز اس ریسپانس ٹیم کا حصہ تھے جس میں 6 طیارے بھی شامل تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی