i بین اقوامی

قیدیوں کے قتل کے بعد غزہ میں جلد جنگ بندی معاہدہ کیا جائے، امریکہتازترین

September 04, 2024

امریکہ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تیزی اور لچک دکھانے پر زور دیا ہے،واشنگٹن کا کہنا ہے کہ چند روز قبل غزہ میں قیدیوں کے قتل کے واقعے کے بعد جنگ بندی معاہدے کا اعلان زیادہ ضروری ہوگیا ہے،محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ غزہ میں اب بھی درجنوں قیدی ہیں جنہیں واپس کیا جانا چاہیے، معاہدے کو حتمی شکل دینے کا وقت آگیا ہے،انہوں نے کہا کہ واشنگٹن معاہدے کو مکمل کرنے کے لیے آنے والے دنوں میں علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، گزشتہ ہفتے غزہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تھی، انہوں بے زور دیا کہ حماس اور اسرائیل کو معاہدے کے لیے لچک دکھانا چاہیے،وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ واضح ہے کہ ہفتے کے آخر میں جو کچھ ہوا اس سے اس بات کی ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ اس معاملے کو جلد از جلد پورا کرنا کتنا ضروری ہے، ان کی ہلاکتوں کی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے،انہوں نے عرب میڈیا کو دیے گئے بیانات میں مزید کہا کہ امریکی بیانات ایماندارانہ ہیں جب وہ کہتے ہیں کہ دنیا غزہ کے حوالے سے معاہدے کے بہت قریب ہے، مذاکرات معاہدے کے حوالے سے خلا کو کم کرنے میں کامیاب رہے اور اسے مکمل کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی