خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔کویت میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 46 ویں غیر معمولی اجلاس میں شام، لبنان اور غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شام کی خودمختاری اور سالمیت پر بیرونی مداخلت مسترد کرتے ہیں، شام میں انتقال اقتدار کیلئے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے۔اس کے علاوہ خلیج تعاون کونسل نے کہا کہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔دوسری جانب سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے لبنانی آرمی چیف کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں سعودی عرب اور لبنان نے باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے دعوی کیا تھا کہ شام میں بشارالاسد حکومت کاخاتمہ امریکا، اسرائیل اور شام کے پڑوسی ملک کے منصوبیکا نتیجہ ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ شام کیایک پڑوسی ملک نے بھی بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے لییاہم کردار ادا کیا، ہماریپاس ثبوت ہیں،کسی شک و شبے کی گنجائش نہیں ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی