i بین اقوامی

خادم حرمین شریفین کی یمن آپریشن کے شہدا کے 2ہزار لواحقین کو حج کرانے کی ہدایتتازترین

June 26, 2023

سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے یمن میں عاصف الحزم آپریشن میں شہید ہونے والوں کے 2ہزار لواحقین کو سعودی شاہی دعوت پر حج کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ فیصلہ کن طوفان آپریشن میں شہید والے سعودیوں کے ہزار رشتہ داروں کو حج کرایا جائے گا اور اسی طرح یمن میں شہید ہونے والوں کے متعلقین میں سے بھی ایک ہزار افراد کو حج کے لیے منتخب کیا گیا ہے،یہ دو ہزار افراد بھی خادم حرمین شریفین کے زیر انتظام دنیا بھر سے لوگوں کو شاہی دعوت پر حج کرانے کے پروگرام کے تحت سعودی عرب میں حج کے لیے مدعو کیے گئے ہیں،اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے وزیر اور حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے نگران کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے اس حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کا خصوصی شکریہ ادا کیا،خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام میں اس سال 4ہزار 951اسلامی شخصیات، اثرورسوخ والے سرکردہ افراد اور شہدا فلسطین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں اور یمن اور شام کے بھائیوں کو مدعو کیا گیا ہے، اس سال تک اس پروگرام کے تحت اب تک 62ہزار 338افراد کو سعودی عرب کے اخراجات کو حج کرایا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی