i بین اقوامی

کارٹیلز نہیں چاہتے کہ گوادر کی بندرگاہ ترقی کرے، وزیر اعظمتازترین

December 13, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہکارٹیلز نہیں چاہتے کہ گوادر کی بندرگاہ ترقی کرے، گوادر پورٹ کے کام کو آگے بڑھانے کا کہا تو کہا گیا کہ خرچہ بڑھے گا، اس سب کے پیچھے ان کی کرشمہ سازی ہے، میں نے انہیں بتایا کہ ہم نے گندم کی درآمد کے سودے کم سے کم قیمت پر کئے، ہم نے ان سے اور بھی پیسے کم کرائے جس سے اربوں کا فائدہ ہوا،سمجھ لو کہ ہم نے یہ جو بچت وہ وہاں خرچ ہوجائے گی، پاکستان کی بنیاد ان اکائیوں پر ہے، بحیثیت وزیر اعظم میرے لئے پاکستان کی ترقی وہی ہوگی جو محروم علاقوں کو لے کر آگے چلے گی، سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا۔ حیدرآباد سکھر موٹر وے کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کے سنگ بنیاد کی ذمہ داری مخلوط حکومت کے حصے میں ذمہ داری آئی، سکھر حیدرآباد موٹروے سے ملک بھرکے شہر منسلک ہوں گے، منصوبے سے زمینی فاصلے کم ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کا منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہوجائے گا، سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگ بنیاد کیوں نہیں رکھا گیا وجوہات بتانے کے لیے موقع مناسب نہیں۔ سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کیتحت بنیگا، مراد علی شاہ کو مبارکباد دیئے بغیر بات مکمل نہیں ہوگی، باقی صوبے بھی بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیں اور آگے بڑھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے، اس کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے، میں نے گوادر پورٹ کے کام کو آگے بڑھانے کا کہا تو کہا گیا کہ خرچہ بڑھے گا ، جس میں نے کہا کہ اسی بنیاد پر ہم صوبے کو نظر انداز کر دیں گے۔ ترقی میں پیچھے رہ جانے والے صوبوں کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کے گلے شکوں کی یہی بنیاد ہے، افسر شاہی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ ان صوبوں کو بھی ہمیں ترقی کی دور میں آگے لے کر چلنا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کارٹیلز نہیں چاہتے کہ گوادر کی بندرگاہ ترقی کرے، اس سب کے پیچھے ان کی کرشمہ سازی ہے، میں نے انہیں بتایا کہ ہم نے گندم کی درآمد کے سودے کم سے کم قیمت پر کئے، ہم نے ان سے اور بھی بھی پیسے کم کرائے جس سے اربوں کا فائدہ ہوا۔ سمجھ لو کہ ہم نے یہ جو بچت وہ وہاں خرچ ہوجائے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ان اکائیوں پر ہے، بحیثیت وزیر اعظم میرے لئے پاکستان کی ترقی وہی ہوگی جو محروم علاقوں کو لے کر آگے چلے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی