i بین اقوامی

کانگو میں خطرناک وائرس سے چند گھنٹوں میں 53 افراد ہلاک، 3 بچے بھی شامل ہیں، ڈبلیو ایچ اوتازترین

February 26, 2025

افریقی ملک کانگو میں خطرناک وائرس نے خطرے کی گھٹنی بجادی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کانگو میں چمگادر سے پھیلنے والے وائرس سے چند گھنٹوں میں 53افراد ہلاک ہوگئے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق کانگو میں وائرس سے مرنیوالوں میں 3بچے بھی شامل ہیں، وائرس بولوئکو قصبے میں چمگادڑ کھانے سے پھیلا۔رپورٹ کے مطابق وائرس کی علامات میں بخار، خون بہنا، سر درد، جوڑوں کا درد شامل ہے۔ وائرس کی علامات 48 گھنٹے بعد ظاہر ہوتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی