i بین اقوامی

کانگو میں حکومت مخالف باغیوں کا اہم شہر گوما پر قبضہ ،ہزاروں شہریوں کی نقل مکانیتازترین

January 27, 2025

افریقی ملک کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے اہم شہر گوما پر قبضہ کرلیا جس کے بعد ہزاروں شہریوں نے شہر سے نقل مکانی شروع کردی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اقوام متحدہ کی امن فوج بھی کانگو میں موجود ہے تاہم ایک ہفتے کے دوران باغیوں کے حملے میں پیس مشن کے دس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں،خراب سیکیورٹی صورتحال پر اقوام متحدہ نے اپنا عملہ کانگو سے نکال لیا۔امن فوج کو بھی ہائی الرٹ کیا گیا ہے،کانگو کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا،جس میں امریکا،فرانس اور برطانیہ نے روانڈا کو باغیوں کی حمایت چھوڑنے کی وارننگ دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی