i بین اقوامی

کانگو ، گوما میں شدید کشیدگی جاری، 73 افراد ہلاک، 80 سے زائد زخمیتازترین

February 03, 2025

کانگو کے شہر گوما میں شدید کشیدگی جاری ہے جہاں باغیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی میں 73 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چھ روز میں مرنے والوں کی تعداد 773 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 880 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔کانگو حکومت کا کہنا ہے کہ روانڈا کے حمایت یافتہ باغی معدنی علاقے پر کنٹرول کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ جمہوریہ کانگو کے شمالی کیوو صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی جاری ہے جس میں اموات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ روانڈا کے حمایت یافتہ مسلح گروپ نے ملک کے مشرق کے سب سے بڑے شہر گوما پر قبضہ کیا، اور رضاکاروں اور جدوجہد کرنے والی کانگولیس فوج کی جانب سے ان کو شکست دینے کی کوشش کے طور پر جنوب کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی