i بین اقوامی

قابض اسرائیلی حکام کا 6 مکانات اور پانی کے کنوئیں مسمار کرنے کا حکمتازترین

March 01, 2023

قابض اسرائیلی قابض حکام نے الخلیل شہر کے جنوب میں مسافر یطا کے مشرق میں واقع گاؤں الجوایا اور ام لصفہ برادری کے چھ مکانات اور پانی کے دو کنوؤں کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔مشرقی یطا اور جنوبی الخلیل میں دیوارفاصل اوریہودی بستیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی پاپولر کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر راتب الجبور نے بتایا کہ قابض فورسز نے گاؤں پر چھاپہ مارا اور محمود دعسان النواجعہ، فائز النواجعہ، انس ابو خضر النواجعہ اور محمود علی سالم النواجعہ کو تحریری نوٹس دیے جن میں انہیں اپنے مکانات اور دوکنوئیں مسمار کرنے کا حکم دیا۔مسافر یطا اور جنوبی الخلیل پہاڑوں میں حفاظتی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر فواد العمور نے بتایا کہ قابض فوج نے یطا کے مشرق میں واقع قصبے خلہ میہ میں ام لصفہ کمیونٹی پر چھاپہ مارا اور انہیں گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دیا۔ اس موقعے پر دو بھائیوں سمیر اور توفیق عالیان عوض کو مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی