اسرائیلی قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز عشا کی اذان میں خلل ڈالا جب کہ فلسطینی نوجوانوں نے باب الرحمت کے صحن میں نماز مغرب ادا کی۔قابض فوج کے اہلکاروں نے مسجد اقصیٰ کے لاؤڈ سپیکر کی تاریں کاٹ دیں، جس کی وجہ سے مسجد اقصیٰ کے صرف القبلی مسجد کے اندر ہی شام کی نماز کے لیے اذان دی گئی۔مسجد اقصیٰ میں اذان منقطع کرنے کے بعد قابض حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد سے ملحقہ البرق اسکوائر میں جشن کی تقریبات جاری تھیں۔ایک متعلقہ سیاق و سباق میں نوجوانوں نے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمت صحن میں نماز مغرب ادا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔یروشلم کے لوگوں اور شخصیات نے فلسطینیوں سے آج مغرب اور عشاء کی نمازیں مسجد اقصیٰ کے باب الرحمت میں ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔انہوں نے القدس کے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ باب رحمت کے صحن نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوں تاکہ یہودی آباد کاروں کے دھاووں کا مقابلہ کیا جا سکے۔دو دنوں میں تیسری بار قابض پولیس نے باب الرحمت صحن پر دھاوا بولا اور صحن کے تمام مواد اور بجلی کی نئی تنصیبات کو تباہ کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی