ملائیشیا کی پولیس نے چار سو بچوں کوخیراتی ادارے سے ریسکیو کر لیا،یہ 400 نو عمر بچے ایک خیراتی مرکز سے ریسکیو کیے گئے ہیں جہاں مبینہ طور پر ان کے جسمانی و جنسی استحصال کی اطلاعات تھیں۔ یہ خیراتی مرکز ایک کاروباری ادارے کے زیر انتظام چلایا جاتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اس کے ایک کالعدم گروپ کے ساتھ تعلقات ہیں،پولیس حکام کے مطابق اس خیراتی مرکز سے پولیس نے 171افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں ٹیچرز بھی شامل ہیں۔ اس ادارے کا ملائیشیا کی دو ریاستوں میں کام پھیلا ہوا ہے، جن بچوں کو یہاں سے ریسکیو کیا گیا ہے ان میں 201طلبہ اور 200سے زائد طالبات شامل ہیں ۔ ان کی عمریں 17سے سال تک ہیں۔ یہ خیراتی ادارہ 'جی آئی ایس بی' کے زیر اہتمام چل رہا تھا،ادارہ ملائشیا کے علاوہ انڈونیشیا، مصر، فرانس، آسٹریلیااور تھائی لینڈ مین بھی کام کرتا ہے۔ فوری طور پر اس نے کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے۔تاہم سوشل میڈیاپر اس کی طرف سے تردید کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی