i بین اقوامی

جرمنی نے یوکرین کو مگ 29 فائٹر طیارے بھیجنے کی منظور ی دے دیتازترین

April 14, 2023

جرمنی نے پولینڈ کی جانب سے یوکرین کی مدد کے لیے دی گئی پانچ سوویت ڈیزائن کردہ مگ 29لڑاکا طیاروں کی منتقلی کی درخواست منظور کر لی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے ایک ہفتہ قبل وارسا کے دورہ کے دوران پولینڈ کے صدر آندرزیج ڈوڈا نے کہا تھا کہ ان کا ملک یوکرین کو چار مگ 29طیارے فراہم کر چکا ہے اور چار مزید دینے کا عمل جاری ہے جبکہ چھ کی تیاری کی جا رہی ہے، سلوواکیہ نے مگ 29 طیارے بھی یوکرین کو فراہم کیے ہیں،مغربی ممالک اب تک یوکرین کو امریکی ساختہ ایف 16جیسے جدید لڑاکا طیارے فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں، لیکن کچھ ممالک نے پرانے مگ 29طیارے بھیجنے کے لیے قدم اٹھایا ہے جو یوکرین پہلے ہی استعمال کر رہا ہے،جنگ کے شروع سے ہی لڑاکا طیارے کیف کی مطلوبہ سازوسامان کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے لیکن کوششیں جدید مغربی ٹینکوں کے حصول پر مرکوز تھیں، جب سے جرمنی اور امریکا نے بالترتیب لیپرڈ 2 اور ابرامز ٹینک یوکرین بھیجنے پر اتفاق کیا ہے تب سے مغربی طیاروں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی