جرمنی میں چین کی بنی الیکٹرک کاروں کی فروخت عروج پر ہے اور درآمد شدہ الیکٹرک مسافر کاروں میں ان کا حصہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 28.2 فیصد ہو گیا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 7.8 فیصد تھا۔وفاقی شماریاتی دفتر(دی سٹیٹس) کے مطابق رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں چینی ساختہ الیکٹرک کاروں کی جرمن درآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 6 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی کل مالیت تقریبا 92 کروڑ 50 لاکھ یورو((1 ارب ڈالر) ہو گئی۔فیڈرل موٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق چین گزشتہ سال سے جرمنی کی مسافرکاروں کیاعداد و شمارمیں ایک مینوفیکچرنگ ملک کے طور پر درج ہے اور اس نے پہلے ہی برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر جرمنی میں 1 فیصد سے کچھ کم مارکیٹ شیئر حاصل کر لیا ہے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی