i بین اقوامی

جرمنی، کار سوار نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ایک جاں بحق، 60سے زائد زخمیتازترین

December 21, 2024

جرمنی کے شہر میگڈیبرگ میں ایک کار سوار شخص نے کرسمس مارکیٹ میں خریداری کیلئے موجود ہجوم پر کارچڑھادی، واقعے میں ایک جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق جرمن حکام کی جانب سے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم علاقائی حکومت کے ترجمان نے واقعے کو حملہ قرار دیا ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق مقامی حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ کرسمس مارکیٹ بند کردی گئی اور ایمرجنسی سروسز موقع پر موجود ہیں۔واقعے کے بعد میگڈیبرگ روانہ ہونے سے قبل جرمنی کی ریاست سیکسونی انہالٹ کے پریمیئر رائنر ہیزلوف نے کہا کرسمس سے چند دن پہلے یہ واقعہ بہت ہی خوفناک ہے۔برلن کے مغرب میں واقع میگڈیبرگ شہر 2 لاکھ 24 ہزار آبادی پر مشتمل ہے اور یہ ریاست سیکسونی انہالٹ کا دارالحکومت ہے۔جرمن حکام کا کہنا ہے کہ کرسمس بازار پر حملے میں ملوث گرفتار شخص سعودی شہری اور ڈاکٹر ہے، وہ 2006 سے جرمنی میں رہائش پذیر تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی