i بین اقوامی

جرمنی، داعش کیلئے چندہ جمع کرنے کے الزام میں 7افراد گرفتارتازترین

June 02, 2023

جرمنی نے گزشتہ روز شام میں موجود داعش کیلئے چندہ جمع کرنے کے الزام میں 7افراد کو گرفتار کرلیا،پراسیکیوٹرز کے مطابق گروپ نے ٹیلیگرام میسجنگ سروس استعمال کرکے چندہ مانگا تھا،بین الاقوامی گروپ میں 4جرمن، ایک مراکشی، ایک کوسوو اور ایک ترک شہری شامل تھا،جرمنی کے فیڈرل پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ یہ گروپ اس بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہے جو شام میں داعش کی دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے مالی معاونت کرتا ہے،ملزمان نے 69ہزار ڈالر اکٹھے کیے تھے اور یہ رقم شام میں داعش کو بھیجی تھی،پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے جمع کردہ فنڈز شمالی شام کے کیمپس میں زیر حراست داعش دہشتگردوں کی مالی مدد کیلئے استعمال کیے گئے اور انہیں جیل توڑ کر بھاگنے میں مدد دینے کیلئے بھی بروئے کار لائے گئے، یہ گرفتاریاں قومی سطح پر داعش کو چندہ دینے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون کا حصہ ہے،ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے جرمنی میں 90سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی