جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھانسا کے آئی ٹی نظام میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھرمیں ہزاروں مسافرپھنس کررہ گئے ہیں اورسیکڑوں پروازوں کو منسوخ یا ان کا رخ موڑنے پرمجبور ہونا پڑا ہے، اہم بین الاقوامی ٹرانزٹ مرکزاور یورپ کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک فرینکفرٹ میں اب تک 200سے زیادہ پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں، لفتھانسا کو امید ہے کہ شام تک صورت حال بہتر ہوجائے گی،فلائٹ اویئرکے اعداد وشمار سے پتاچلتا ہے کہ 1243جی ایم ٹی تک 105پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں، جرمنی کے کئی ہوائی اڈوں سے لی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں ہزاروں مسافرچیک اِن کے منتظردیکھے جاسکتے ہیں،لفتھانسا اور جرمنی کے نیشنل ٹرین آپریٹرنے اس مسئلے کی ذمے داری ریلوے لائن کی توسیع پرتھرڈ پارٹی انجینئرنگ کے کاموں پرعائد کی ہے۔منگل کی شام یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا تھا جب ڈوئچے ٹیلی کام فائبرآپٹک کیبل ڈرل کے ذریعے کٹ گئی تھی۔جس کی وجہ سے بدھ کی صبح لفتھانسا میں مسافروں کی چیک ان اور بورڈنگ سسٹم کو ضبط کرلیا گیا اور جرمن ایئرٹریفک کنٹرول نے آنے والی پروازوں کو معطل کردیا تھا،اس مسئلہ کے بعد لفتھانسا،سوئٹزرلینڈ، آسٹریا ایئرلائنز، برسلزایئرلائنز اور یورو ونگز کے حصص میں 0.8فی صد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ فراپورٹ کے حصص میں 0.9فی صد کمی واقع ہوئی ہے،مسافروں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ کمپنی فلائٹ بورڈنگ کا انتظام کرنے کے لیے قلم اور کاغذ کا استعمال کر رہی ہے اور وہ مسافروں کے سامان کو ڈیجیٹل طریقے سے پروسیس کرنے سے قاصر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی