جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ کے لییتقریبا 3ارب39کروڑ60لاکھ امریکی ڈالرکے سالانہ ریگولر بجٹ کی منظوری دے دی۔ 2023 کا بجٹ 2022 کے 3ارب12کروڑ20لاکھ ڈالر کے بجٹ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ریگولربجٹ مختلف شعبوں میں اقوام متحدہ کی سرگرمیوں بشمول سیاسی امور، بین الاقوامی انصاف وقانون، ترقی کے لیے علاقائی تعاون، انسانی حقوق اور انسانی امور اور عوامی معلومات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کا امن مشنز کے لیے علیحدہ بجٹ ہے،جس کا مالیاتی دور 30 جون کو ختم ہوتا ہے۔ ریگولر بجٹ کیلنڈر سال کا احاطہ کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی