i بین اقوامی

جنرل اسمبلی میں فلسطینی میں اسرائیل کی موجودگی کیخلاف ووٹنگ اگلے ہفتے ہونے کا امکانتازترین

September 11, 2024

اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی قرارداد پر ووٹنگ کا امکان ہے،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل چھ ماہ کے اندر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنی غیر قانونی موجودگی ختم کرے، فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے تیار کردہ مسودہ قرارداد کا بنیادی مقصد جولائی میں عالمی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کردہ مشاورتی رائے کی تصدیق کرنا ہے،اقوام متحدہ کی اعلی ترین عدالت کی طرف سے جاری کردہ مشاورتی رائے میں کہا گیا ہے کہ یہ جلد سے جلد ہونا چاہئے، قرارداد کے مسودے میں اس پر عملدرآمد کے لئے چھ ماہ کی ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے۔عرب گروپ، اسلامی تعاون تنظیم اور ناوابستہ تحریک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو اس ماہ کی 18تاریخ کو ووٹ ڈالنے کے لئے کہا ہے، آٹھ صفحات پر مشتمل مسودہ قرارداد میں ووٹ ڈالنے سے پہلے تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ ووٹنگ کا عمل عالمی رہنمائوں کے بین الاقوامی تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچنے سے چند روز قبل ہوگا،دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے جنرل اسمبلی سے اس قرار داد کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ اس کے بجائے حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی جائے اور تمام زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی