چین میں جنوری میں موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات کے باعث لاجسٹکس کی سرگرمیاں سست روی کا شکار رہیں اورشعبے کا کاروباری حجم کم ہوا۔چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ملک کی لاجسٹکس مارکیٹ کی کارکردگی کا پتہ لگانے والا انڈیکس جنوری میں 44.7 فیصد رہا جو دسمبر 2022 سے 1.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔50 فیصد سے اوپر انڈیکس توسیع کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ اس سے کم کاروباری حجم میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔فیڈریشن کے مطابق تعطیلات کی وجہ سے لاجسٹکس کے کاروباری پیمانے میں کمی واقع ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی