اسرائیلی فوج کے زیر حراست لیا گیا فلسطینی چند گھنٹوں بعد جاں بحق ہو گیا ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسے اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے سے محض چند گھنٹے قبل گرفتار کیے گئے فلسطینی کو تشدد سے قتل کر دیا گیا۔ اسے پیر کے روز ہی گرفتار کیا گیا تھا ۔ مگر ہلاکت گرفتاری کے اگلے چند گھنٹوں کے دوران ہو گئی۔اسرائیلی فوج نے فلسطینی وزارت صحت کو اس فلسطینی کی لاش حوالے کر دی ہے۔ خیال رہے یہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج کے چھ دن سے جاری جنگی آپریشن کا تسلسل ہے،فلسطینی ہلال احمر کے مطابق یہ لاش ایک 58سالہ فلسطینی شہری کی ہے جس کانام ایمن راجع عابد ہے، جو جنین کے کفر ڈین نامی گائوں کے رہنے والے تھے۔ یہ گاوں جنین سے متصل واقع ہے۔ ایمن عابد کو پیر کے روز صبح سویرے گرفتار کیا گیا تھا،ویسام بکر ہسپتال جنین کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایمن عابد کیجسم پر تشدد کے نشان ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ یہ گرفتاری انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں کی گئی تھی تاہم دل کا دورہ ہلاکت کی وجہ بنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی