سوڈانی فوج نے کہا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ معاہدہ تکنیکی اور فوجی پہلوں تک محدود ہے اور اس میں سیاسی مسائل شامل نہیں ہیں۔ اتوار کو ایک بیان میں سوڈانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سوڈانی مسلح افواج نے کل شام جدہ میں مختصر مدت کے لیے جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کے انتظامات کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں،بیان کے مطابق مختصر مدت کی جنگ بندی کی مدت سات دن ہے، اور یہ پیر کی شام ٹھیک نو بج کر پینتالیس منٹ پر نافذ ہو جائے گی،یہ معاہدہ عارضی جنگ بندی کے انتظامات اور عام شہریوں کی نقل و حرکت کی آزادی کے طریقہ کار کے فوجی اور تکنیکی پہلوں تک محدود ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جنگ بندی کا مقصد لوگوں کو آر ایس ایف کے تشدد اور خلاف ورزیوں سے بچانا ہے،بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جنگ بندی کا مقصد کسی سیاسی صورتحال پر بات کیے بغیر ہسپتالوں کو خالی کرانا اور خدمات کی سہولیات اور متعلقہ امور کو برقرار رکھنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی