i بین اقوامی

جنگ بندی جاری رہنی چاہیے،فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنا نسل کشی کے مترادف ہوگا، اقوام متحدہ سیکریٹری جنرلتازترین

February 01, 2025

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنا نسل کشی کے مترادف ہوگا،جنگ بندی جاری رہنی چاہییعرب ٹی وی کو انٹرویو میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ فلسطینیوں کو نکالنے سے دو ریاستی حل ناکام ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی جاری رہنی چاہیے۔ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے اخراجات کا تخمینہ لگانا انتہائی مشکل ہے، سب سے اہم ٹاسک رفح سرحدی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا ہے۔ادھر قطر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے رہنما باسم نعیم کا کہنا ہے حماس منزل کے حصول کے لیے صدر ٹرمپ سمیت کسی بھی رہنما سے ملاقات کے لیے تیار ہے۔ باسم نعیم نے کہا کہ سیاست میں پسند اور ناپسند کی بنیاد پر فیصلوں سے تمام فریقین کو نقصان ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی