i بین اقوامی

جدہ میں عدالت کے 2اہلکار رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتارتازترین

May 19, 2023

سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن نے جدہ میں رشوت لینے کے الزام میں جنرل کورٹ کے 2اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،عرب میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن کمیشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایمن عبدالرزاق محمد صلواتی کو ڈھائی لاکھ ریال رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق ایمن عبدالرزاق جدہ جنرل کورٹ میں چھٹے گریڈ کا ملازم ہے جس نے اپیل کورٹ میں کیس کی کارروائی کرانے اور عدالتی فیصلہ ختم کرانے کے لیے مقامی شہری سے 5لاکھ ریال رشوت کے طور پر طے کیے تھے،رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے مقامی شہری پر 73لاکھ 17ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا،اینٹی کرپشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جدہ جنرل کورٹ کے دفتر کے ڈائریکٹر علی محمد احمد الدوقی کو بھی رشوت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی